• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر کشیدگی میں شدت

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر کشیدگی میں شدت

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آج (بدھ) آرمینیا کی سرحد پر آزاد کرائے گئے شہر کالبجر میں کشیدگی میں اضافے کا اعلان کیا۔

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ منگل سے آرمینیائی فوجی دستوں کی تخریب کاری کی وجہ سے شہر کالبجر کی صورتحال مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

دونوں ملکوں کی سرحد پر اس راستے پر کشیدگی اور فوجی جھڑپوں کے نتیجے میں جمہوریہ آذربائیجان کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

دریں اثناء آرمینیائی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جھڑپوں میں دو آرمینی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

آرمینیائی خبر رساں ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جمہوریہ آذربائیجان کی فوجی دستوں نے جھڑپوں کے دوران ڈرون اور توپ خانے کا استعمال کیا تاہم جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی سرحد پر کشیدگی اور فوجی جھڑپوں پر کل (منگل کو) امریکی وزیر خارجہ جہاد بیراموف اور امریکی معاون وزیر خارجہ کیرن ڈانفرائیڈ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور بیراموف نے دونوں ممالک کی سرحد پر آرمینیائی فوجیوں کی تخریب کاری کے بارے میں رپورٹ امریکی معاون وزیر خارجہ کو پیش کی۔ آرمینیا کے فوجی اور سیاسی حکام کو مورد الزام ٹھہرایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply