ڈونلڈ ٹرمپ اب جوتے فروخت کریں گے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے سزا کے بعد جوتے بیچنے شروع کردیئے۔
سول فراڈ کیس میں نیویارک کی عدالت سے 35 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ملنے کے اگلے ہی دن ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے جوتے متعارف کرا دیے ہیں۔اپنی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کو ٹرمپ نے “دی گریٹیسٹ اسنیکرز شو آن ارتھ” قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈلفیا کے کنونشن سینٹر میں ٹرمپ نے سنہری چمکتے دمکتے جوتوں کی جوڑی متعارف کرائی جن پر امریکی پرچم کی تفصیل بھی درج ہے۔’نیور سرینڈر ہائی ٹاپس‘ نامی جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے جو ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
ویب سائٹ پر ٹرمپ اسنیکرز کے دو اور ڈیزائن بھی فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply