لاہورکے شہری نے چاند پر پانچ ایکٹر زمین خرید کر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
ارزم کا کہنا تھا کہ چاند پر زمین ایک سو تیس ڈالر میں خریدی تھی اور اب اسکی قیمت ایک سو ساٹھ ڈالر ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر چاند پر اکیس ہزار روپے میں پانچ ایکڑ زمین خریدنے والے ارزم چودھری نے نہ صرف وہاں ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا پلان بنا رکھا ہے، بلکہ ایک فارم ہاوس بنانے کے خواہش مند بھی ہیں۔
انہوں نے کہا فیس بک پر اشتہار دیکھ کر متاثر ہوا، چاند پر خریدی گئی اپنی اراضی پر پلاٹنگ کر کے سوسائٹی بنانا چاہتا ہوں۔
ارزم چوہدری کے مطابق سننے والے تو چاند پر زمین کی خریداری کو مذاق اور فراڈ سمجھتے ہیں، لیکن اس کو تیس ڈالر پرافٹ پر آفرز مل رہی ہیں۔ دنیا بھر میں ساٹھ لاکھ افراد چاند پر اراضی کے مالک بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاندان والوں نے تنقید کی اور مذاق بھی اڑایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی انوسٹمنٹ ہے، ایک سو ساٹھ ڈالر تک قمیت پہنچ گئی ہے۔
چاند کا کل رقبہ نو ارب اڑتیس کروڑ سینتیس لاکھ اڑتالیس ہزار ایک سو اٹھانوے ایکڑ پر مشتمل ہے۔ انیس سو اسی میں پہلی بار امریکی شہری ڈینس ہوپ نے چاند پر اراضی کی ملکیت کا دعوی کیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں