• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اروند کیجریوال سے متعلق بیان ‘ بھارت نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا، احتجاج

اروند کیجریوال سے متعلق بیان ‘ بھارت نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا، احتجاج

بھارت نے اروند کیجریوال سے متعلق بیان پر امریکی سفارتکار کو طلب کرکےشدید احتجاج کیا ۔
تفصیلا ت کےمطابق بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ نئی دہلی میں امریکا کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو بدھ کی سہ پہر دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں، بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے جس پر الزامات لگانا غیر ضروری ہے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی کا یہ اعتراض واشنگٹن کے بیان کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا اروند کجریوال کی گرفتاری کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ انکا ملک صرف منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیلئے بروقت اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply