• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 23 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 23 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

میانمار میں ملک سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے روہنگیا پناہ گزینوں سے بھری کشتی ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد لاپتا ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار کے صوبے راکھینی میں ڈوبنے والی کشتی میں 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا، حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 30 سے زائد تاحال لاپتا ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں، تمام ہلاک شدگان کا تعلق میانمار کے روہنگیا مسلمانوں سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی پر 50 سے زائد مسافر سوار تھے، وہ ملائیشیا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے جب گزشتہ اتوار کے روز کشتی کا عملہ انہیں بیچ سمندر چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا جس کے بعد کشتی ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی تھی۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے کشتی پر سوار روہنگیا مسافروں سے ملائیشیا پہنچانے کیلئے فی کس 4 ہزار ڈالر وصول کیے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار میں نسل کشی کے خوف اور مظالم سے تنگ آکر ہر سال ہزاروں روہنگیا مسلمان ملائیشیا اور انڈونیشیا کی جانب فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بنگلادیش میں بھی روہنگیا مسلمانوں کے اوور کراؤڈڈ مہاجر کیمپس قائم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply