• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر تحریک لبیک کی تحفظ قرآن پاک ریلی

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر تحریک لبیک کی تحفظ قرآن پاک ریلی

 سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر لاہور اور راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں پروانے اسلام اور قرآن پاک کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے۔ 

رپورٹ کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کیے جانے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا تحفظ قرآن مارچ لاہور میں داتا دربار سے اور راولپنڈی میں لیاقت باغ سے شروع ہوا۔قرآن مارچ کا آغاز  تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ قرآن مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کر رہے ہیں۔ مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  مارچ میں گاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جس کے بعد شہر لاہور کی فضاؤں میں لبیک یارسول اللّٰہ ﷺ کی صدائوں سے گونج اٹھا۔ مارچ ناصر باغ ،استنبول چوک، جی پی او چوک اور ریگل چوک سے ہوتا ہوا پنجاب اسمبلی ہال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اسمبلی ہال چوک پہنچ کر  ٹی ایل پی کے امیر  حافظ سعد حسین رضوی و دیگر مرکزی قائدین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرینگے۔

 

 

 

 

راولپنڈی  میں بھی ویڈن حکومت کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کیخلاف تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی نکالی گئی.تحریک لبیک پاکستان، ایم ایس او سمیت مختلف تنظیموں کی کال پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ریلی تعلیم القرآن راجہ بازار سے نکالی گئی جبکہ تحریک لبیک کی ریلی لیاقت باغ سے نکالی گئی ہے۔ تحریک لبیک کی ریلی فیض آباد کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔

تحریک لبیک کے کارکنان بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔سویڈن حکومت کیخلاف نعرے بازی مردہ باد مردہ باد سویڈن حکومت مردہ باد کے نعرہ لگائے گئے۔قرآن کی بے حرمتی کسی برداشت نہیں کی جائیگی،حکومت سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

 

خیرپورٹامیوالی میں  سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک لبیک کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  خیرپورٹامیوالی میں نکلنے والی  ریلی ختم نبوت چوک سے مین بہاولپور روڈ تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک لبیک نے کی  جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت  کی۔ مقررین کا کہناہے کہ توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ توہین قرآن کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا گیا ہے۔  ایسے اقدامات کے خلاف مسلمان ممالک کو ملکر کھڑے ہونا چاہیے ہے۔

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جماعت اسلامی کی جانب سے سوئیڈن کے خلاف ہونے والے احتجاج  میں کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سوئیڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے  بھی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا تھا،

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ آزادی اظہار کے لبادہ کو دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہےیہ اقدام ناقابل قبول ہے ۔   سوئیڈن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا  جس میں  سعودی عرب، پاکستان، خلیجی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی) کی جانب سے بھی واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply