• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، پاکستان نے اقوام متحدہ میں پھر آواز اٹھا دی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، پاکستان نے اقوام متحدہ میں پھر آواز اٹھا دی

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان نے ایک با ر پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو پہنچایا، پاکستانی وزیر خارجہ نے خط میں عالمی برادری کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔

دو ماہ قبل اکتوبر میں جنرل اسمبلی کی اسلحے اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات سے متعلق فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل اور دونوں ملکوں کے درمیان روایتی، جوہری اور اسٹریٹجک فوجی توازن کو برقرار رکھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہے، پاکستان اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کو ہتھیار دینے والی ریاستوں کو علم ہونا چاہیئے کہ 70 فیصد بھارتی ہتھیار اور افواجِ پاکستان کے خلاف تعینات ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام پاکستان اور بھارت میں تنازعات کے حل سے ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply