مشعل اوبامہ کا امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوباما بھی اگلے صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار ہوں گی۔ 
تفصیلات کےمطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن 2024ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار نہیں ہوں گے، وہ دستبردار ہو جائیں گے، ان کی جگہ سابق صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما میدان میں اتریں گی۔
دی ٹیلی گراف کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نائب صدرکیملا ہیرس اور جو بائیڈن امریکا کی قیادت کرنے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ بائیڈن کو عمر اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ، جنہیں بہت سے قانونی مسائل کا سامنا ہے، جو انہیں وائٹ ہاؤس واپس آنے سے روک سکتے ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ مشیل اوباما ڈیموکریٹک کی جانب سے امریکی صدر کی اگلی امیدوار ہو سکتی ہیں۔ اگر وہ صدر بنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو ان کو ملکی معاملات سنبھالنے میں زیادہ دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اوباما انتظامیہ میں کام کرنے والوں میں سے تقریباً 75 فیصد، آج بائیڈن کے لیے کام کررہے ہیں۔
ٹیلی گراف مضمون میں کہا گیا ہے کہ مشیل اوباما پر رائے شماری مثبت ہے۔ انہوں نے دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابیں شائع کی ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں رہ چکی ہے اور وہاں سب ان کو جانتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کے اپنے ارادے کی افواہوں کی تردید کی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ تردید “عام طور پر اس بات کی یقینی علامت ہے کہ کسی کو اس عہدے میں دلچسپی ہے”۔
جریدے کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار کیلئے مشیل اوباما کا نام ایک غیر ملکی سیاست دان کے ساتھ بات چیت میں یہ بات سامنے آیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ جب غیر ملکی حکومتیں جوبائیڈن کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کرتی ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply