• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک، امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری

پاک، امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری

حکومت پاکستان نے پاک، امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔
یادگاری ٹکٹ کے اجراء کی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے شرکت کی۔دونوں شخصیات نے مینار پاکستان اور مجسمہ آزادی کی تصویروں پر مبنی یادگاری ٹکٹ کی تصاویر پر دستخط بھی کیے۔

واضح رہے کہ آج ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر 100 روپے یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے، سی پیک منصوبے نے پاکستان کے انفرااسٹرکچر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply