• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کے پی ٹی کرپشن کیس: جاوید حنیف کی درخواست ضمانت مسترد

کے پی ٹی کرپشن کیس: جاوید حنیف کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:سند ھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی میں کرپشن سے متعلق کیس میں رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جمعے کو سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی  میں کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایم پی اے جاوید حنیف ،رؤف اختر اورمحمود اشرف سمیت دیگر  کی درخواست ضمانت  مسترد کردی جبکہ محمد اقبال ، امیر علی بروہی کی ضمانت منظور کرلی ۔نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ جاوید حنیف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، کے پی ٹی میں 940 ملازمین کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا گیا،ملزم نے سابق وزیربابر غوری کی مدد سے غیرقانونی بھرتیاں کیں، بھرتیوں میں کے پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔نیب نے مزید کہا کہ ملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو بھی بھرتی کیا، ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔، بھرتیوں میں کے پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔نیب نے مزید کہا کہ ملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو بھی بھرتی کیا، ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply