سفارت خانے کے نام پر اسمگل کی گئی شراب درآمد

کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اورانویسٹی گیشن نے ڈپلومیٹک اورقونصلراستحقاق ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سفارت خانے کیلئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی شراب کی ہزاروں بوتلیں برآمد کر لی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق محکمے نے غیرقانونی اسمگلنگ پرتین فرموں میسرز جے اینڈ اے انٹرنیشنل، شپنگ لائن میسرزاوشن ورلڈ لائنز انٹرنیشنل ایل ایل سی اور ڈیلیوری ایجنٹ میسرز ٹرانس برج لاجسٹکس پاکستان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ڈائریکٹرآئی اینڈ آئی کراچی ساقید سعید کے ذریعے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹو کو سفارتی سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرعبیرجاوید کی ہدایت پر آئی اینڈ آئی کراچی نے فلسطین کے سفارت خانے کے نام پردرآمد کی جانے والی سامان ایک کھیپ کو روک لیا۔

سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کے مطابق وزارتِ خارجہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سفارت خانے سے رابطہ کریں لیکن فلسطین کے سفارت خانہ سے کوئی بھی جانچ کے لیے حاضر نہیں ہوا اور اس کھیپ سے لاتعلقی کااظہار کیا ۔

کسٹم انٹیلی جنس کراچی کی ٹیم نے درآمدشدہ سامان کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجے میں مختلف قسم کی شراب کی 10،548 بوتلیں اور مختلف قسم کی شراب کے 2،160 کین برآمد ہوئے ہیں۔

شُبہ ظاہرکیا گیا ہے کہ کچھ شرپسند عناصرشراب ان کی ہزاروں بوتلوں کی درآمد میں ملوث ہیں اور انھوں نے کلیئرنگ ایجنٹ، متعلقہ شپنگ لائنز اور ڈیلیوری ایجنٹ کی ملی بھگت سے سفارتی کھیپ کی آڑ میں اسمگل شدہ ممنوعہ شراب کو درآمدکیا ہے جس تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈائریکٹرجنرل آئی اینڈ آئی کی ہدایت پرکسٹم انٹیلی جنس کراچی بھی غلط بیانی کی روک تھام کے لیے تشخیصی پہلوپرتوجہ دے رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply