انڈیا :نئی دہلی میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 سے 19 جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192 بےگھر افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ سٹروک کے 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور یکم مارچ سے 18 جون کے دوران کم از کم 110 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔جبکہ نئی دہلی میں بدھ کو 50 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ گرم ترین رات تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply