لاہور: 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

لاہور: راوی ناکہ پر پولیس نے کارروائی کر کے 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت شہر کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

چار ماہ قبل بھی لاہور پولیس نے فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ہم نیوز کے مطابق ایس پی موبائل اسکواڈ نے حسب معمول بابو صابو ناکے پر چیکنگ کے دوران جب ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں مردہ مرغیاں پائی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹرک ڈرائیور وقاص نے اعتراف کیا تھا کہ وہ مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply