پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 10 دسمبر کو ہر گاؤں اور شہر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کی جائیں گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے 17 دسمبر کو گیس کی قلت پر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 21 ماہ کے دوران مہنگائی تواتر سے بڑھتی رہی ہے اب لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں ہی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت مکمل طور ناکام ہے اور کسی معاملے پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے دہائیوں ملک پر حکومت کی لیکن عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کہاں سے نکل آئی ہے لیکن پیپلز پارٹی اب ملک کے کونے کونے سے نکلے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply