کراچی: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں مرغیاں ایک نئے وائرس کا بھی شکار ہونے لگی ہیں جب کہ دو وائرس سے وہ پہلے ہی متاثر تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب نے مرغیوں میں نئے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مرغیاں ایک نئے وائرس ایڈینو کا شکار ہونے لگی ہیں۔
پروفیسر طاہر یعقوب کے مطابق ایڈینو سے پہلے ہی مرغیوں میں رانی کھیت اور انفلوئنزا کے وائرس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں وائرس کی وجہ سے مرغیوں کا نہ صرف اعصابی نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ وہ سانس کی بیماریوں کا بھی شکار ہو رہی ہیں۔
وٹرنری یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ نئے وائرس ایڈینو کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر موثر ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرغیاں پچھلے دو ماہ سے نئے وائرس کا شکار ہیں، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ایک محتاط اندازے کے تحت تقریبا 4 ہزار مرغیاں مررہی ہیں۔
پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب برتیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شہری مارکیٹوں سے 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں