• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس کے باعث اوسط انسانی عمر میں ڈیڑھ سال کمی

کورونا وائرس کے باعث اوسط انسانی عمر میں ڈیڑھ سال کمی

کورونا وائرس وباء نے 2019 سے 2021 کے دوران دنیا بھر میں اوسط عمر کے دورانیے میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کی کمی کر دی ہے۔

گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی نے خاص طور پر کووِڈ۔19 وباء کے دور پر توجہ مرکوز کر کے تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ تحقیقی کام کے دوران 1950سے 2021 کے سالوں میں 195 ممالک میں شرح اموات اور متوقع اوسط عمر کا جائزہ لیا گیا اور سروے کئے گئے ہیں۔ تحقیقی تجزیئے میں مردم شماریوں اور دیگر ذرائع سے موصول اعداد و شمار سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ پیمائش انسٹیٹیوٹ IHME کی طرف سے کروائے گئے اس تحقیقی کام نے ثابت کیا ہے کہ 2019 سے 2021 کے دوران دنیا بھر میں متوقع اوسط عمر میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کی کمی ہو گئی اور مستقبل کے لئے اوسط عمر کی توقعات ماضی کے تحقیقاتی نتائج سے قطعی متضاد ہو گئی ہیں۔

IHME کے محققین میں سے ڈاکٹر ‘آسٹن ای۔اسکم ایکر’ نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 نے دنیا بھر میں خاص طور پر بالغ افراد پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ وباء کے دوران ممالک اور علاقوں کے 84 فیصد میں عمر کا دورانیہ کم ہو گیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں پھیلنے والے وبائی جراثیم کے اثرات تباہ کن حد تک شدید ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

” دی لینسٹ”

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply