• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد فیصلہ سازی میں ماہر ہوتے ہیں، تازہ تحقیق

ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد فیصلہ سازی میں ماہر ہوتے ہیں، تازہ تحقیق

ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت دیگر افراد کی نسبت زیادہ بہترین ہوتی ہے۔ حال ہی میں ہونے والی اس تحقیق میں ریسرچرز نے کھلاڑیوں کے دماغ کی فنکنشل میگنیٹک ریسونینس امیجنگ ( ایف ایم آر سی) کی، جس کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیوگیمزکھیلنے والے افراد کے دماغ کے کچھ حصے عام افراد کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جارجیا یونیورسٹی میں ہونے والے اس مطالعے میں محققن نےویڈیو گیمز کھیلنے کے شائق 47 افراد کو شامل کیا, جن میں سے 28 باقاعدگی سے ویڈیو گیم کھیلنے والے جب کہ 19 ایسے افراد تھے جو ویڈیو گیمزنہیں کھیلتے۔ مطالعے میں شریک افراد کے دماغ کا ایف ایم آر آئی کی مدد سے تجزیہ کیا گیا جس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تواتر کے ساتھ ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کے دماغ میں فیصلہ سازی میں سرگرم حصے سینسوری موٹر فیصلہ سازی کی صلاحیت گیم نہ کھیلنے والے افراد کی نسبت زیادہ متحرک تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس بابت ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمزکو ادراکی فیصلہ سازی کی تربیت کے لیے ایک موثرذریعے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مطالعے میں شامل جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ برائے طبیعیات اور فلکیات، یورو سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، مکیش دھمالا کا اس تحقیق کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ ہمارے نوجوانوں کی اکثریت ہر ہفتے تین گھنٹے سے زیادہ ویڈیوگیمزکھیلتی ہے، لیکن فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں اور دماغ پر کیا فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہم اس سے ابھی تک لاعلم تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply