• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء سے ہزاروں افراد متاثر

یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء سے ہزاروں افراد متاثر

یوگنڈا میں حالیہ 3 ہفتوں کے دوران متعدی آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یوگنڈا وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں ملک بھر میں متعدی آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق کامپالا، آرویا، مابل اور کاگادی کے علاقوں میں اور جیلوں، اسکولوں اور مراکزِ صحت جیسے سماجی مقامات میں آشوبِ چشم کا مرض زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرینِ صحت نے فیکٹریوں، بازاروں، منڈیوں اور دیگر پُر ہجوم مقامات پر مرض کے پھیلاو میں اضافے کی وارننگ دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کا کہنا ہے کہ آشوبِ چشم کے مریض سیاہ چشمہ پہنیں اور اپنے استعمال کی چیزوں کو دوسروں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply