سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ، چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح شخص عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب لگے بیرئیر تک پہنچ چکا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے شک کی بنا پر حراست میں لیا تو نصراللہ خان سے پستول برآمد ہوا۔نصراللہ نامی شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اپنے متعدد بیانات میں جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں کئی سیاسی شخصیات پر پیسوں کے بدلے قتل کروانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں