• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، دلہا، دلہن سمیت 100 افراد ہلاک، 150 زخمی/ویڈیو

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، دلہا، دلہن سمیت 100 افراد ہلاک، 150 زخمی/ویڈیو

 عراق کے صوبے نینویٰ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران آتشزدگی کے نتیجہ میں دلہا، دلہن سمیت 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہمدانیہ کے ایک شادی ہال میں منگل کی شب شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی سے اچانک ہال میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور مہمانوں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا تاہم آگ اتنی خوف ناک تھی کہ اس نے ہال میں موجود ہر چیز کو جلا کر خاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 45 منٹ پر لگی اور اس وقت تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مہمان موجود تھے۔

صوبہ نینویٰ کے ڈپٹی گورنر حسان الحق کے مطابق واقعے میں 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سرکاری میڈیا نے کم از کم 100 افراد کی ہلاکت اور 150 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

واقعے کے بعد وفاقی عراقی حکام اور عراق کے نیم خودمختار کردستان کے علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینسز اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور اس نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمارت انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنی ہوئی تھی جو آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ بنا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امدادی رضا کار بدھ کی صبح تک متاثرہ مقام پر سرچ آپریشن جاری رکھےہوئے تھے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply