• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف حتمی نتائج کا اعلان ہوتے ہی وکٹری تقریر کریں گے،مریم نواز

نواز شریف حتمی نتائج کا اعلان ہوتے ہی وکٹری تقریر کریں گے،مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برخلاف ہماری جماعت مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

 

نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف وکٹری اسپیچ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج اور مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply