• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہر عدالت میں میرے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں،نواز شریف

ہر عدالت میں میرے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں،نواز شریف

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر عدالت میں ان کے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آج کل تو ہر جگہ میرا کیس ہی چل رہا ہے، نیب کورٹ ہو، ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ ہر عدالت میں نواز شریف کیخلاف ہی مقدمات چل رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے صحافیوں سے کہا کہ میرے خلاف ہر عدالت میں مقدمے چلنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے ،اسے ڈھونڈنے کی کوشش کریں، بلکہ سب جانتے ہیں کہ یہ مقدمات کیوں چل رہے ہیں، وجہ سب کے سامنے ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply