خلائی سفر کرنے والا پہلا پاکستانی کون ہے؟

5 اکتوبرکوورجن گلیکٹک خلا میں پرواز کرے گا، پرواز میں سوار تین سیاحوں میں پہلی بار ایک پاکستانی بھی شامل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ورجن گلیکٹک نامی خلائی کمپنی نے 29 جون 2023 کو اپنی پہلی تجارتی خلائی سیاحت کی پرواز کا آغاز کیا۔گزشتہ روز کمپنی نے گلیکٹک 4 کے لانچ کا اعلان کیا جو کمپنی کی چوتھی کمرشل خلائی پرواز اور مجموعی طور پر نویں خلائی مشن ہوگا۔اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار اس پروازمیں ایک پاکستانی بھی شامل ہوگا۔یہ پرواز امریکہ، برطانیہ اور پاکستان کے تین خلائی سیاحوں کی میزبانی کرے گی۔

عملے کے ارکان کے نام ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں، لیکن ممکنہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی نمیرا سلیم جہازبطورِ پاکستانی اس پرواز میں سوار ہوں گی۔نمیرا سلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسی حوالے سے ایک پوسٹ شئیر کی۔

نمیرا سلیم موناکو اور دبئی میں مقیم ایک پاکستانی پولر ایڈونچرر اور آرٹسٹ ہیں۔گلیکٹک 4 نیو میکسیکو میں اسپیس پورٹ امریکہ سے اڑان بھرے گا، مسافروں کو سب آربیٹل اسپیس پر پہنچا کرواپس لے آئے گا۔

سب آربیٹل پرواز خلا میں ایک مختصر سفر ہے جہاں خلائی جہاز اوپر جاتا ہے لیکن خلا میں نہیں رہتا ہے، یہ تھوڑی دیر کے لیے زمین کی فضا سے نکلتا ہے اور اس کے فورا بعد واپس آجاتا ہے۔ یہ زمین کا چکر بھی نہیں لگاتا۔

Space.com نے وضاحت کی ہے کہ خلائی سیاحوں کو ورجن کے وی ایس ایس یونٹی خلائی طیارے کے ذریعہ آسمان میں لے جایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ ’وی ایس ایس یونٹی کے مسافر چند منٹ کی بے وزنی کا تجربہ کریں گے, خلائی جہاز کی سواری کے ٹکٹ کی قیمت اس وقت ساڑھے چار لاکھ ڈالر ہے‘۔مہینے میں کم از کم ایک تجارتی خلائی پرواز شروع کرنے کا اپنا ہدف برقرار رکھتے ہوئے اب تک کمپنی نے گلیکٹک 01، گلیکٹک 02 اور گلیکٹک 03 کو بالترتیب 29 جون، 10 اگست اور 8 ستمبر کو لانچ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply