• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دماغ کاجتنا زیادہ استعمال،اتنی ہی چھٹیاں ضروری، تحقیق

دماغ کاجتنا زیادہ استعمال،اتنی ہی چھٹیاں ضروری، تحقیق

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغ کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی چھٹیاں ضروری ہونگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس وقت ذہنی تنائو سب سے بڑی دماغی بیماری بن چکی ہے۔ جس کے شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہے۔ ذہنی تنائو سے بچنے کے لئے پرسکون نیند ضروری ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند سے دراصل دماغ کی صفائی ہوتی ہے، اس کے علاوہ تنائو سے بچنے کے لئے خود کو ایک خاص مقام سے باہر لے کر جانا، ورزش کرنا، کتابیں پڑھنا اور ایسے کام کرنا جو آپ کو پسند ہوں وہ ضروری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سائنسدانوں کے مطابق آج ایک فرد جو معلومات حاصل کر رہا ہوتا ہے وہ تیس سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔ انسانی دماغ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کسی ایک چیز پر فوکس کر سکتا ہے۔  دماغ کو جتنا زیادہ اور تیزی کے ساتھ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی زیادہ چھٹیوں کی ضرورت بھی ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply