• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک درخواست پرنیب پگڑیاں اچھالنا شروع کردیتا ہے ،چیف جسٹس

ایک درخواست پرنیب پگڑیاں اچھالنا شروع کردیتا ہے ،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئےہیں کہ ایک درخواست پرنیب پگڑیاں اچھالنا شروع کردیتا ہے،کیا نیب کے علاوہ سب چور ہیں۔جمعے کو سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ  نے کی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کہ بحرین کی حکومت نے اسپتال کی تعمیر کیلئے 10روپے کا تحفہ دیا تھا، اس اسپتال کی تعمیر سے متعلق کیا ہوا۔وفاقی سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ اسپتال کی تعمیر سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ سی ڈی اے سے جو کہا تھا پندرہ دنوں میں زمین کا فیصلہ کریں ،اسپتال کیلئے زمین تو سی ڈی اے نے دینی تھا، سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ترلائی میں 200بیڈ کا اسپتال بنا تھا۔ سی ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ زمین حاصل کرنے کے معاملے کی نیب نے انکوائری شروع کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایک درخواست آتی ہے نیب والے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا شروع کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیا نیب کے علاوہ سارے چور ہیں، لاہور میں نیب کی ایک بی بی بیٹھی ہے جو لوگوں کی بلیک میل کرتی ہے، اپنے کام کرا رہی ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ چیئرمین نیب کو تو عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ قرار دیا تھا ،اب یہ استثنیٰ ختم کررہے ہیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور پراسیکیوٹر نیب چیمبر میں پیش ہوں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply