ملک بھر سے آزاد امیدواروں کی ن لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔
Advertisements
تفصیلات کے مطابق محمد ثاقب خان چدھڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا محمد ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارک دی ، محمد ثاقب خان چدھڑ 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں