• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اے آئی ٹیکنالوجی سے پہلا اے آئی چائلڈ تیار کرلیا گیا

اے آئی ٹیکنالوجی سے پہلا اے آئی چائلڈ تیار کرلیا گیا

اے آئی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت، پہلا اے آئی چائلڈ تیارکرلیاگیا۔
ٹونگ ٹونگ کو دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ قرار دیا گیا ہے جسے چین کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ بی آئی جی اے آئی کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ اے آئی لڑکی خود چیزیں سیکھنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کی کھوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا تو دعویٰ ہے کہ ٹونگ ٹونگ جذبات کا اظہار بھی کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹونگ ٹونگ کسی 3 سالہ بچی کی طرح خوشی، غصے یا افسوس کا اظہار کر سکتی ہے۔اس اے آئی چائلڈ کو بیجنگ میں ہونے والی ایک اے آئی کانفرنس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔
ٹونگ ٹونگ کا کسی روبوٹ کی طرح جسم نہیں بلکہ وہ ایک ورچوئل ماحول میں رہتے ہوئے حقیقی دنیا کے افراد سے رابطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply