ویت نام میں سیلاب اور بارشوں سے 19 افراد ہلاک

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویتنام میں سمندری طوفان سون تنھ کے باعث موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ ایک لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور درجنوں گاؤں بہہ گئے ہیں۔ تاحال 13 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی آجانے کے باعث سیلاب کا پانی دیہات، قصبوں اور شہروں میں داخل ہو گیا ہے جہاں سے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب بھی سیکڑوں افراد متاثرہ علاوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت اور تمام بڑے شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ویت نام کو سمندری طوفان اور سیلاب کا سامنا ہر سال ہی رہتا ہے تاہم اس بار سیلابی ریلے نے اپنے آغاز سے ہی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply