• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم عمران خان کا نعیم راشد کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا نعیم راشد کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نعیم راشد کے ہمت اور حوصلے پر انہیں قومی ایوارڈ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعیم راشد پرپاکستان کو فخر ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نعیم راشد سفید فام دہشت گرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، ان کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشت گردی سے متاثر پاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں، ہم متاثرین کے خاندان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ میں مساجد پرحملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد دہشت گرد کو پکڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی جائے گی جہاں پاکستانی کمیونٹی نے ان کی تدفین کے انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے جو ایک انتہا پسند عیسائی ہے، وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply