اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا بلدیاتی الیکشن پر خوشیاں منانا حیران کن ہے۔
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں، فواد چودھری
وزیراعطم نے بات وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ترجمانوں کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ ترجمانوں کے اجلاس کو بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران بریفنگ کہا گیا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے۔
دوران بریفنگ کہا گیا کہ پی ٹی آئی صوبہ خیبرپختونخوا میں ووٹوں کے تناسب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑا، اس کو اجاگر کیا جائے۔
و ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا، باہر منتقل کیا اور آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے ہیں۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب اور کے پی کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب میں دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں