الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ پکڑنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ووٹ پکڑنے کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا، جسے ٹینڈر ووٹ کے ذریعے روکا جاسکے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس مرتبہ ووٹرز کو ٹینڈر ووٹ کی سہولت دی گئی ہے، یعنی اگر آپ ووٹ کاسٹ کرنے جائیں اور آپ کو پتہ چلے کہ آپ کا ووٹ پہلے ہی کاسٹ ہوچکا ہے تو اس صورت میں آپ پولنگ عملے کو بتائیں کہ یہ ووٹ آپ کی طرف سے نہیں ڈالا گیا، بلکہ جعلی ہے۔ایسی صورت میں پولنگ عملہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرکے آپ سے ٹینڈر ووٹ کاسٹ کروائے گا، جو بعد ازاں الگ سے کاؤنٹ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹینڈر ووٹ کے ذریعے ووٹ ضائع یا جعلی ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply