وینا ملک بھی عورت مارچ کے خلاف بول اٹھیں

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک بھی عورت مارچ کے خلاف بول اٹھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں پاکستان کی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے “عورت مارچ” کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کر رہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں، خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وینا ملک نے کہا کہ جب آپ سنجیدہ ہیں تو قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد کرے گا اور میرا یہی مؤقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply