• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بن سلمان پراجیکٹ پر اعتراض کیوں کیا؟ دو افراد کو 50 سال قید کی سزا

بن سلمان پراجیکٹ پر اعتراض کیوں کیا؟ دو افراد کو 50 سال قید کی سزا

سعودی عدالت نے بن سلمان پروجیکٹ پر اعتراض کرنے والے دو شہریوں کو 50 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمال مغربی سعودی عرب میں الحویت قبیلے کے شیخ عبداللہ الحویطی اور عبداللہ دخیل الحویتی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شہر نیوم کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ ایک قبیلہ جو نیوم شہر کی تعمیراتی جگہ پر واقع ہے اور سعودی عدالتی نظام نے اس کے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق آل سعود کے عدالتی نظام نے الحویتی اور دخیل الحویتی کو قبائلی مکانات خالی کرنے اور نیوم پراجیکٹ پر عمل درآمد کی مخالفت کی وجہ سے 50 سال قید اور بیرون ملک سفر پر 50 سال کی پابندی کی سزا سنائی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عدالت کی اجنب سے گزشتہ ہفتے بھی سلمی الشہاب، جو انگلینڈ کی یونیورسٹی آف لیڈز کے طالب علم اور دو بچوں کی ماں ہیں، اور پانچ بچوں کی ماں نورحان بنت سعید القحطانی کو بالترتیب 34 اور 45 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply