ایک قطبی دنیا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ؛ روسی صدر

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یک قطبی دنیا بنانے کی کوششیں کرہ ارض پر موجود ممالک کی اکثریت کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے چین کے صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ یک قطبی دنیا بنانے کی کوششوں نے حال ہی میں ایک بہت ہی بدصورت شکل اختیار کرلی ہے اور کرہ ارض پر موجود ممالک کی اکثریت کے لیے یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روس کے صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو تعمیری بات چیت کے پلیٹ فارم کے طور پر رکن ممالک کی جامع مضبوطی کو یقینی بنانے کا کام درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں مختلف تہذیبی اور ثقافتی روایات کے حامل ممالک، خارجہ پالیسی کے رہنما خطوط اور قومی ترقی کے ماڈل شامل ہیں۔ روس ون چائنا اصول پر سختی سے کاربند ہے اور تائیوان میں امریکی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply