کراچی میں موسم شدید گرم ہو گیا۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔
کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں پارہ 42ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔ موسم بہت گرم اورمرطوب رہےگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 دن تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 3 روز کے دوران پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
دوسری جانب شدید گرمی میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دشوار بنادیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کہتے ہیں بجلی کی مطلوبہ مقدار میں پیداوار ایندھن کی فراہمی سے مشروط ہے۔

کراچی میں دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائن لاسز والے علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ان علاقوں میں اتحاد ٹاون،نصرت بھٹو کالونی ، کمپلیکس اور رضوان سوسائٹی بھی شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں