• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ؛صارفین کیلئےایچ ڈی ویڈیو اورفوٹوفیچرمتعارف

واٹس ایپ؛صارفین کیلئےایچ ڈی ویڈیو اورفوٹوفیچرمتعارف

دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کے فیچر کو متعارف کرادیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اب واٹس ایپ نےصارفین کیلئے اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز کافیچرمتعارف کرادیا،جس کےتحت ایچ ڈی کوالٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیج سکتےہیں۔
کمپنی نے6 ستمبر سے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرادیا، جس کے بعد صارفین ایچ ڈی کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھیج سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایچ ڈی ویڈیوز اور تصاویر کے فیچرز کو متعارف کرانے کی تصدیق کردی۔
انتظامیہ کے مطابق پوری دنیا کے صارفین کیلئے نیا فیچر پیش کردیا گیا ہے، تاہم مذکورہ فیچر ترتیب وار صارفین تک پہنچے گا۔
فوری طور پر اگرچہ زیادہ تر صارفین کو فیچر پر رسائی نہیں دی گئی لیکن پاکستان کے کروڑوں صارفین بھی ترتیب وار مذکورہ فیچر تک رسائی حاصل کرلیں گے۔
نئے فیچر کے تحت اب صارفین سے واٹس ایپ تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے سے قبل پوچھے گا کہ وہ کس کوالٹی کی تصاویر یا ویڈیوز بھیجنا پسند کریں گے۔
صارفین کو نارمل، اعلیٰ اور ایچ ڈی کوالٹی کے آپشن دیے جائیں گے اور ایچ ڈی کوالٹی کی تصاویر بھیجنے سے انٹرنیٹ کا خرچ بھی زیادہ ہوگا اور انہیں بھیجنے میں بھی تھوڑا سا وقت درکار ہوگا۔
اگر کسی صارف کی ویڈیوز اور تصاویر ایچ ڈی کوالٹی کی نہیں ہوں گی تو واٹس ایپ انہیں اسی کوالٹی میں آگے بھیجے گا، جس کوالٹی کی وہ ویڈیوز ہوں گی، تاہم اس کےباوجود ایپلی کیشن صارف سے آپشن کو کلک کرنے کا کہے گی۔
مذکورہ فیچر کو پیش کرنے کیلئے کروڑوں صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے اور میٹا نے اگست2023 میں بتایا تھا کہ جلد ہی ایچ ڈی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کا فیچر پیش کردیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply