• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیرا عظم اور چینی صدر کی ملاقات،اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیرا عظم اور چینی صدر کی ملاقات،اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بیجنگ میں وزیر اعظم شہبازشریف  نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں لیڈرز  کے درمیان سی پیک  سمیت اقتصادی تعاون  اور پاک چین تعلقات کے مزید فروغ پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔چین کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں۔پاکستان میں چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا ہے۔پاکستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply