• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاق اور صوبوں کے درمیان اشتراک کی کوشش، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی وزرا ء اعلیٰ کو خط لکھ دئیے گئے

وفاق اور صوبوں کے درمیان اشتراک کی کوشش، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی وزرا ء اعلیٰ کو خط لکھ دئیے گئے

قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی وزرا اعلی کو خط لکھ دئیے گئے، وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں۔

احسن اقبال کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلی کو خطوط بھجوا دئیے گئے، وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردار تنویر الیاس اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں، احسن اقبال نے ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراعلی ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

احسن اقبال کے خط کا متن ہے کہ ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیا جاسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے، سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، اشتراک عمل سے سیلاب زدگان کی مدد کا عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply