• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت کا اسکواش کھلاڑی حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعام

حکومت کا اسکواش کھلاڑی حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعام

حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ جونئیر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کو37 سال کے بعد جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا۔تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کی اور کیش ایوارڈ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

23 جولائی کو حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکوائش کا ئٹل جتوایا تھا۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی۔نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply