• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد،عورت مارچ میں خواجہ سراؤں کا صحافیوں،پولیس کا خواتین پرتشدد

اسلام آباد،عورت مارچ میں خواجہ سراؤں کا صحافیوں،پولیس کا خواتین پرتشدد

وفاقی دارلحکومت میں عورت مارچ کے دوران خواجہ سراؤں نے صحافیوں کو تشدد کانشانہ بناڈالا ۔متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس کی جانب سے شرکاخواتین پرتشدد کیاگیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق عورت مارچ میں شریک خواجہ سراؤں نے کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔کئی نجی ٹی وی چینلز اور اخبارات کے فوٹو گرافر اور رپورٹر زخمی ہو گئے۔تشدد کرنے والے خواجہ سراوں کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں مارچ کے دوران پولیس اور خواتین میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اور پولیس افسران خاتون کے ہاتھ لگانے پر شدید غصہ میں آ گئے۔

عورت مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے اطراف سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں اور ہمیں وہاں جانے نہیں دیا گیا۔

مارچ کے شرکاء نے ڈی چوک کا رخ کیا تو پولیس کے انکار پر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا، پولیس اور شرکاء نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے۔

 

پولیس اور عورت مارچ میں شریک خواتین کے مابین ہونے والی تکرار کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر کے ساتھ بحث و تکرار کررہی ہے، اور پولیس افسر بھی اسے تلخ لہجے میں جواب دے رہا۔

بعد ازاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا جارہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج خواتین پر کیا جارہا ہے یا مارچ میں شریک مردوں پر۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عورت مارچ میں خواجہ سراوں کا صحافیوں پر تشدد۔۔۔۔

 

 

 

 

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply