عراق میں دو امریکی فوجی ہلاک

اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے شمالی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے وسطی ایشیا میں موجود امریکی فوجی کمانڈ سینٹ کوم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعہ دشمنوں کے ساتھ لڑائی کا نہیں۔بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم بتایا گیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ امریکی فوج نے 2003 میں آمر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عراق پر حملہ کیا تھا جس کے بعد وہاں لاکھوں ہلاکتیں ہوئیں۔ اس حملے کے 8 سال بعد سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2011 کے آخر تک عراق سے امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کیا تھا، لیکن داعش کے خلاف جنگ کے باعث اس منصوبے کو تاحال عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔بعد ازاں عراق میں کشیدگی بڑھتی گئی اور بلا آخر داعش نے 2014 میں بغداد کے شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کیا، تاہم عراقی فورسز نے امریکی فوج کے زمینی و فضائی تعاون سے قبضہ کیے گئے بڑے علاقے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply