• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے

اسرائیل کے مشہور اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ متعدد سائبر حملوں کا نشانہ بننے کے بعد کریش ہو گئی۔

اخبار یروشلم پوسٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ دی یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ متعدد سائبر حملوں کا نشانہ بننے کے بعد کریش ہو گئی ہے۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہم جلد ہی واپس آئیں گے اور  آپریشن سوارڈز آف آئرن اور حماس کے قاتلانہ حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا سرِ فہرست ذریعہ بنتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

اسرائیل نے ان حملوں میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 700 سے زیادہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حماس سے پہلے دن کی لڑائی میں 30 اہلکار مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 436 ہو گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں1 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply