• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نشے میں دھت نوجوانوں نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا، کانگریس کارکنان کا دھرنا

نشے میں دھت نوجوانوں نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا، کانگریس کارکنان کا دھرنا

نشے میں دھت نوجوان مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے کے بعد فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزم نوجوان کی شناخت کر کے اس کی موٹر سائیکل ضبط کر لی۔

بھارتی ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے شہر بھدوہی میں ہفتے کی رات ایک شرابی نے سٹی چوک پر واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔ ملزم مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑ پھوڑ کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع شہر میں پھیلی، کانگریس کارکنان احتجاج میں وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور ماحول کو قابو میں کیا۔ کانگریس قائدین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور مجسمہ کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی فوراً وہاں پہنچ گئے۔

انتظامیہ نے کانگریس کارکنوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی مہاتما گاندھی کا ایک اور مجسمہ نصب کیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شام تک انتظامیہ نے وہاں مہاتما گاندھی کا دوسرا مجسمہ نصب کیا، جس کے بعد کانگریس کارکنوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے ملزم نوجوان کی شناخت کر لی ہے اور اس کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نوجوان کی شناخت امیش چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply