• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین نے 50 ہزار ارب لیٹر سے زیادہ پانی کو ملک کے جنوب سے شمال کی طرف موڑ دیا ہے

چین نے 50 ہزار ارب لیٹر سے زیادہ پانی کو ملک کے جنوب سے شمال کی طرف موڑ دیا ہے

(نامہ نگار/مترجم:طلحہ نصیر)سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ چین کے جنوب سے شمال کے پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کے درمیانی اور مشرقی راستوں نے جمعہ کی رات 11 بجے تک 50 ہزار ارب لیٹر سے زیادہ پانی ملک کے شمال میں منتقل کیا ہے۔
اس منصوبے سے اب تک 140 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں اور 40 سے زیادہ بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں کی اقتصادی ترقی کے نمونوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے ایک اہلکار کے مطابق، اس منصوبے نے شمالی چین کو پانی کی فراہمی کا انداز بدل دیا ہے اور پانی حاصل کرنے والے علاقوں میں دریاؤں اور جھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنایا دیا ہے۔

اِس منصوبے کے انچارج کا کہنا تھا کہ منصوبے کا درمیانی راستہ 2022 میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کے لیے محفوظ پانی کے وسائل فراہم کرے گا۔

جنوب سے شمال پانی کی منتقلی کے منصوبے کے تین راستے ہیں۔ درمیانی راستہ، جو کے دارالحکومت کو پانی فراہم کرنے میں اہم کردار ہونے کی وجہ سے تینوں میں سب سے نمایاں ہے، وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے ڈانجیانگکو آبی ذخائر سے شروع ہوتا ہے اور بیجنگ اور تیانجن پہنچنے سے پہلے ہینان اور ہیبی سے ہوتا ہوا گزرتا ہے۔ اس نے دسمبر 2014 میں پانی کی فراہمی شروع کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس منصوبے کے مشرقی راستے نے نومبر 2013 میں کام شروع کیاتھا۔ جس سے مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو سے پانی تیانجن اور شیڈونگ سمیت دوسرے علاقوں میں منتقل ہوتا ہے۔
جبکہ مغربی راستہ منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے اور ابھی تعمیر ہونا باقی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply