• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

کراچی:سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی،14بینک یہ درخواستیں وصول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، ملک کے مختلف شہروں میں حج در خواستوں کی وصولی آج سے شروع ہورہی ہے ،ملک بھر میں 14 بینکس یہ درخواستیں وصول کریں گے ۔

حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔

سرکاری اسکیم کے عازمین حج کیلئے  مکہ مکرمہ میں رہائش گاہوں کے حصول کا کام شروع کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے سے ہائرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، اب تک 112بلڈنگز کی رجسٹریشن کی گئی ہے جن میں 55715 حاجیوں کے قیام کی گنجائش ہے ،سعودی حکومت اضافی 16 ہزار کا کوٹہ د یا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی عازمین حج پر جائیں گے، ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی سرکاری سکیم جبکہ 76 ہزار سے زائد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply