• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم،پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی

حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم،پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی

حب:حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا،ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی ہے۔

حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان کے مطابق خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، کراچی کو پانی کے بحران کا سامناہے،ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply