• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تمام سول اپیلوں، نظرثانی درخواستوں کو3 ماہ میں نمٹانے کا حکم

تمام سول اپیلوں، نظرثانی درخواستوں کو3 ماہ میں نمٹانے کا حکم

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے تمام سول اپیلوں اور نظرثانی درخواستوں کو3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے30 ستمبر 2018 تک دائر تمام سول اپیلوں اور نظرثانی درخواستوں پر 30 اپریل تک فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ پنجاب بھر میں اس وقت 33 سو سے زائد سول رویژنز اور اپیلیں زیر التواء ہیں۔

جسٹس سردار محمد شمیم خان نے صوبے بھر کے ایڈیشنل سیشن ججز کو کیسز کا قانون کے مطابق جلد فیصلے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کو ہر15 روز بعد کارکردگی رپورٹس بھیجی جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے چند روز قبل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہر ہفتے کی رپورٹس سیشن ججز کو بھیجنے کی ہدایت کردی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply