• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیراگون اسکینڈل:خواجہ برادران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

پیراگون اسکینڈل:خواجہ برادران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور:پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جسمانی ریمانڈمکمل ہونےپرآج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا،خواجہ برادران کوآج سیدنجم الحسن کےروبروپیش کیاجائےگا۔

نیب عدالت میں پیشی سےقبل سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں،نیب عدالت کےاطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اینٹی رائیٹ فورس کےاہلکاربھی تعینات ہوں گے۔

نیب عدالت کی جانب آنےوالےتمام راستوں پرکنٹینرز،خاردار تاریں لگاکرسیل کردیاگیا۔

ن لیگی قیادت کی جانب سےتمام کارکنوں کواحتساب عدالت پہچنےکی ہدایت کی گئی  ہے،کسی بھی کارکن کواحتساب عدالت کےاحاطےمیں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی،کارکن مقررہ حد کےباہرکھڑےہوکر خواجہ برادران سےاظہاریکجہتی کریں گے۔

یاد رہے کہ نیب نے دونوں ملزمان کو19جنوری کواحتساب عدالت میں پیش کیاگیاتھا،عدالت نےخواجہ برادران کےجسمانی ریمانڈمیں ایک ہفتےکی توسیع کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ سماعت پرسعدرفیق کا26جنوری تک کاراہداری ریمانڈمنظوربھی کیا گیا تھا،رہداری ریمانڈکےتحت سعدرفیق قومی اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوئےتھے،ریمانڈنیب پراسیکیوٹروارث علی جنجوعہ کی درخواست پردیاگیاتھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply