شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی،مولانا صلاح الدین ایوبی کا دعویٰ
جمعیت علماء اسلام کے رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین انسدادِ منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہوجاتی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد صحافی اعزاز سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا صلاح الدین ایوبی کا کہنا تھا کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گی جس کے بعد اس کو پینا جائز ہوگا صحافی نے سوال پوچھا کہ اور کیا چیز ڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی اس پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے، آپ کسی وقت مدرسے میں آجائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں۔اس سوال پر کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے؟ رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں ۔ اس پر میں نے کہا تھا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے کوئی حکمت عملی بنا لواور علما سے طریقہ پوچھ لو اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گاجو کہ جائز ہے
مولانا صلاح الدین ایوبی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف صرف باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملی کام نہیں ہو رہا پورے پاکستان کے نوجوان میں منشیات تیزی سے پھیل رہی ہیں یہ خاموش دہشت گردی ہے جس کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں