چین نے بھارت میں ہونیوالی جی 20کے اعلامیے کی مخالفت کردی ۔
تفصیلات کےمطابق نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیااعلامیے میں یوکرین میں ہونیوالی جارحیت کو روکنے کیلئے اتفاق کیا گیا ۔
چین اور روس بھی جی 20 رکن ہونے کے ناطے اجلاس میں موجود تھے لیکن انہوں نے اعلامیہ ماننے سے انکار کر دیا۔جی 20 ممالک کے اعلامیے میں روس سے غیر مشروط طور پر یوکرینی علاقہ چھوڑنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یوکرین پر روسی جارحیت کیخلاف جی ٹونٹی کے اجلاس میں شدید مذمت کی گئی ۔امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ روسی ہم منصب سے ہونیوالی ملاقات روس کی بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے مغرب پر ’بلیک میل اور دھمکیوں‘ کا الزام لگایا۔ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاہم نے کوشش کی، لیکن ملکوں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ تھا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں